3ہفتے کی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری
پرائس انڈیکس میں اضافہ،مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 22ارب ریال کا اضافہ، سدافکو کا 20فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان
غیاث الدین ۔ جدہ
سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہفتوں کی مندی کے بعد بہتری دیکھنے میں آئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس نے 201پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا اور آخر میں 95.67پوائنٹس بڑھنے کے بعد 7702.99پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ کاروباری مالیت 12.1فیصد فروغ کے بعد 15ارب ریال تک پہنچ گئی۔ قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22ارب ریال اضافے کے بعد 1822ارب ریال تک پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کا پی ای ریشو 15.32سے بڑھ کر 15.51پر پہنچ گیا۔ انفرادی کمپنیوں میں سب سے زیادہ فائدہ شرقیہ ڈیولپمنٹ کمپنی کو ہوا جسکی قیمت 12.45فیصد اضافے کے بعد51.50ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ اوسس کی قدر 11.25فیصد فروغ کے بعد 40.55 ریال تک پہنچ گئی۔ نقصان میں جانے والی کمپنیو ںمیں ساردرن پراونس سیمنٹ کمپنی سرفہرست رہی جس کی قیمت 5.37فیصد کمی کے بعد36.15ریال تک گر گئی جبکہ الیمامہ اسٹیل کی قدر 4.64فیصد انحطاط کے بعد 14.40ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ رینسب کی قیمت 4.41فیصد کمی کے بعد 65ریال تک گر گئی۔ حجم اور کاروباری مالیت کے لحاظ سے النماءبینک ٹاپ پر رہی جس میں 80.8ملین حصص کا کاروبار ہوا جسکی مالیت 1.67ارب ریال رہی او راسکی قیمت 0.10فیصد اضافے کے بعد 20.84ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ سابک کی قیمت 117.40سے شروع ہوکر 117.40ریال پر ہی اختتام پذیر ہوئی اور اس میں 1.61ارب ریال کی خرید و فروحت ہوئی۔ جریر کی قیمت 3.66فیصد فروغ کے بعد 153.00ریال تک بڑھ گئی۔ سدافکو نے 20فیصد کیش ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا جبکہ نئی کمپنی نیشنل کمپنی فارلرنگ اینڈ ایجوکیشن نے 4فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔