مسئلہ عوام میں نہیں، پاک، ہند حکومتوں میں ہے‘ عمران خان
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہند کے مابین مسائل عوام میں نہیں بلکہ حکومتوں میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہند کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان لڑائی نہیں ہو سکتی۔ پاکستان ہمیشہ مثبت سوچ ظاہر کرتا ہے تاہم ہند کو اپنا رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند ایک قدم آگے بڑھائے جواب میں پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے سکھ برادری خوش ہے۔ میرا ایمان ہے دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ مسئلہ کشمیر بھی حل کیا جا سکتا ہے۔مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان حل طلب تنازع ہے ۔ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ مذاکرات سے مسائل حل کریں۔