Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کا پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی

لاہور:  زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا۔ کیا یہ نئے پاکستان کی پولیس ہے؟۔
سماعت کے دوران متاثرہ شخص نے شکایت کی کہ زمین واگزار کرانے کے باوجود اراضی کا قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ جس پر چیف جسٹس نے پنجاب پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو شرم آنی چاہیے، گالیاں بھی کھاتے ہیں اور بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ متاثرین زمینوں پر قبضوں کے خلاف کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں اور دوسری جانب پولیس سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور، سیشن جج اور متعلقہ سول جج برائے اوورسیز پاکستانیز نور محمد کو چیمبر میں طلب کرلیا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو آج رات 12 بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

شیئر: