Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت 4 علاقوں میں کل بارش کا امکان

جدہ.... ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل منگل کو جدہ سمیت 4 علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور گردآلود ہواﺅں کا قوی امکان ہے۔ اس کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ موسمی تبدیلیوں سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ حدود شمالیہ ، مدینہ منورہ، جدہ، الجوف میں زبردست گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ریاض بھی بارش کی زد میں ہے۔ ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے توجہ دلائی کہ محکمہ موسمیات کے نئے انتباہ کو سنجیدگی سے لیاجائے اور اسے نظرانداز نہ کیا جائے۔ امکان ایسی بارش کا ہے جس کی نظیر کئی برس سے دیکھنے میں نہیں آئی۔ مغربی ساحل خصوصاً ینبع، جدہ، رابغ اور ثول میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ خلیج کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہوگی۔ تبوک اور حائل میںکہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جدہ ، دھبان ، طائف، اللیث، رابغ ، خلیص، الکامل ، بحرہ، الجموم اور میسان میں منگل اور بدھ اور ہونے والی بارش سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔ قصیم، الشرقیہ اور الریاض میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ شہری دفاع نے معمول کے مطابق تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کے مواقع پر کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا انتہا درجہ خیال رکھیں۔ 
 

شیئر: