ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کا مقابلہ بے نتیجہ ختم
لاس اینجلس : باکسنگ کا ایک بڑا مقابلہ بڑے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔ ڈیونٹے وِلڈر اور ٹائسن فری کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔لاس اینجلس کے اسٹیپلز سینٹر میں ناقابل شکست ہیوی ویٹ چیمپئن ڈیونٹے ولڈر اور سابق ورلڈ چیمپئین ٹائسن فری مدمقابل ہوئے۔ دونوں باکسرز کے درمیان 12 راونڈ کا سنسنی خیز مقابلہ شروع ہوا جس میں تابڑ توڑ مکا بازی کی گئی جبکہ مہارتوں اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔پرستاروں سے کھچا کھچ بھرے ارینا میں شوروغل رہا لیکن بڑے باوٹ کا بڑا فیصلہ نہ ہو سکا۔ تمام راونڈز مکمل ہوئے اور فیصلہ برابری پر ختم کر دیا گیا۔ ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چیمپیئن دونوں روایتی حریف امریکی اور برطانوی باکسر کو قرار دے دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں