Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ نے 2020ءمیں جی 20کی میزبانی کا موقع ملنے پر مسرت کا اظہار کیا

بدھ 5دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ نے 2020ءمیں جی 20کی میزبانی کا موقع ملنے پر مسرت کا اظہار کیا
٭ خادم حرمین شریفین نے جارج بش کی وفات پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تعزیت کیا
٭ بحرین نے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
٭ حکومت فرانس نے پیٹرول پر ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ معطل کردیا
٭ حوثی سویڈن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت پر آمادہ، کامیابی سے متعلق نتائج کے بارے میں شکوک کا اظہار
٭ محمد بن سلمان کی عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں، فائدہ مند ثابت ہونگی، پوپ تواضروس
٭ حزب اللہ کی سرنگوں کے خلاف اسرائیلی اقدام پر لبنان میں خوف وہراس
٭ امریکہ ایرانی میزائل پروگرام کے خلاف پوری دنیا کو متفق کرنے گا، امریکی سفیر
٭ مشترکہ عرب جدوجہد کو فروغ دیا جانا ضروری ہے، مصر اور کویت
٭ امریکہ نے 28برس بعد موغادیشو میں سفارتخانہ کھول دیا، سفیر متعین کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: