پرینیتی اورسدھارتھ پھر ایکساتھ
بالی وڈ کی فلمی جوڑی پرینیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا جلد سینما اسکرین پر آنے کو تیار ہیں۔ پرینیتی اورسدحارتھ نے سوشل اکاﺅنٹ پر اپنی نئی فلم ' جبریا جوڑی' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔ یہ فلم17 مئی 2019 کو ہندی سینما کی زینت بنے گی ۔اس سے قبل دونوں اداکار 2014ءکی فلم ہنسی تو پھنسی میں ساتھ آئے تھے۔