طائف۔۔۔وزارت بلدیات و دیہی امور نے 10 میونسپلٹیوں کے منصوبے نجی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ باحہ، حدود شمالیہ، الاحساء ، نجران، طائف، الجوف، حفرالباطن ، جازان، تبوک اور حائل کی میونسپلٹیاں نجی اداروں کو منصوبوں کے ٹھیکے دیں گی۔ نجی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی نظام ترتیب دے دیاگیا۔