Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی عدالت بر یگزٹ معاملے پرپیر کو فیصلہ سنائے گی

برسلز ..یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت بریگزٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ پیر کو سنائے گی۔یورپی عدالت نے بتایا کہ یہ فیصلہ پیرکی صبح 9بجے تک سامنے آ سکتا ہے۔ اسکاٹش سیاست دانوں نے یورپی عدالت سے پوچھا ہے کہ آیا برطانیہ کو یک طرفہ طور پر یورپی یونین سے اخراج کا اختیار ہے؟دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی کوشش ہے کہ کسی طرح قانون سازوں کو یورپی یونین کے ساتھ طے کردہ معاہدے کی منظوری کے لئے راضی کیا جا سکے۔ برطانوی پارلیمان میں منگل کو اس معاہدے پر رائے شماری ہونا ہے۔

شیئر: