چیف جسٹس ثاقب نثارتھر کا دورہ کرینگے
اسلام آباد.. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 'میں 12 دسمبر کو تھر جا رہا ہوں۔ حکومت سندھ انتظامات کرے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھر میں نومولود بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔وہاں پانی کی فراہمی اور دستیابی کے بھی مسائل ہیں۔صرف اچھے علاقے نہ دکھائیں، مجھے وہ علاقے بھی دکھائیں جہاں غربت اور مسائل ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سیشن جج سے رپورٹ مانگی تھی۔ متاثرہ افراد میں خوراک کی تقسیم کر دی گئی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 12 دسمبر کو تھر جا کر خود اس معاملے کو دیکھیں گے پھر معاملے کو سننا بہتر ہوگا۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ جب تک آپ آئیں گے حالات بہتر ہو چکے ہوں گے۔