وعد الشمال سٹی میں فاسفورس فیکٹری کے قیام کا معاہدہ
وعد الشمال ۔۔۔ وعد الشمال سٹی میں 1.12ار ب ریال کے سرمائے سے فاسفورس فیکٹری قائم کی جائیگی۔ ”صادق کمپنی“ اور ایتال میچ گروپ کے درمیان ریاض میں پبلک انویسمنٹ اتھارٹی کے صدر دفتر میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔پبلک انویسمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری سلطان مفتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس فیکٹری کی بدولت وعد الشمال سٹی میں صنعت کے شعبے کو فروغ ملے گا اور اسکی بدولت چھوٹی اور درمیانے درجے کی مصنوعات کے لئے مزید دروازے کھلیں گے۔