Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مصنوعی سیارے مدار میں

ریاض ۔۔۔ سعودی سیٹ 5Aاور سعودی سیٹ 5B مدار میں پہنچ گئے۔ دونوں جمعہ کی صبح چین کے گیگوان ایئربیس سے روانہ کئے گئے تھے۔ دونوں مصنوعی سیارے کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ریاض میں سعودی سائنسدانوں نے تیار کئے تھے۔ سعودی عرب 2000سے لیکر 2017ءتک 13مصنوعی سیارے مدار میں بھیج چکا ہے۔ کنگ عبدالعزیز سٹی کے سربراہ شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن سعود نے مصنوعی سیارے مدار میں پہنچنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی سعودی وژن 2030سے پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔
 
 

شیئر: