16سالہ اماراتی نے 30لاکھ ریال سے زیادہ مالیت کے جوتے جمع کرلئے
ابوظبی۔۔۔۔ 16سالہ اماراتی لڑکے راشد سیف نے 30لاکھ ریال سے زیادہ لاگت کے جوتے جمع کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔ راشد سیف نے ”دنیا کا سب سے انوکھا گھر“ کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم میں اپنے شاندار محل کے مناظر دنیا بھر کے شائقین کو دکھائے۔ اس نے انتہائی قیمتی اسپورٹس شوز گھر میں جمع کررکھے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک چڑیا گھر بھی گھر میں قائم کئے ہوئے ہے۔ برطانوی جریدے مرر نے اماراتی نوجوان کی کہانی پوری دنیا میں پھیلا دی۔ راشد سیف نے فوٹو گرافروں کو اپنا خاندانی محل دیکھنے اور اسکی تصاویر بنانے کی اجازت دی تھی۔ اسکے چڑیا گھر میں 500نادر قسم کے جانور موجود ہیں۔ راشد کو اپنے محل کے چکر لگانے کیلئے گالف گاڑی درکار ہوتی ہے۔ یہ ارب پتی خاندان کا بیٹا ہے۔ وہ اپنے محل کے پارک کے مختلف حصوں کو مشاہیر عالم سے منسوب کئے ہوئے ہے۔ مشہور اناﺅنسر چارلی لوکیسٹن بھی اس محل دیکھنے کیلئے آچکے ہیں۔اس نے چینل فور پر دنیا کے منفرد مکانات کے حوالے سے شو پیش کیا جسے” منی ککس“ اکاﺅنٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ راشد نے دستاویزی فلم میں اپنی آرزوﺅں کی بابت سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اپنے ارب پتی باپ سیف احمد الحصا کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ برطانوی جریدے مرر کا کہناہے کہ راشد اپنے بیڈ روم میں چڑیا گھر کے مناظر سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ اس سے دریافت کیا گیا کہ کیا پوری دنیا میں نجی چڑیا گھر کا مالک بچہ وہی ہے یا کوئی اور بھی ہے؟ راشد نے کہا کہ میںفخر نہیں کرتا تاہم یہ اعزاز مجھے ہی حاصل ہے۔ راشد کو عمدہ ملبوسات کا بھی شوق ہے۔ اسکے یہاں کچھ ایسے جوتے بھی ہیں جو اسپیشل طریقے سے تیار کرائے جاتے ہیں۔ اسکے یہاں ساڑھے 7لاکھ اسٹرلنگ پونڈ کے جوتے ہیں۔