گولڈن گلوب ریس:کشتی الٹنے سے لاپتہ خاتون کو 2 روز بعد بچالیا گیا
کیپ ہارن: چلی کے علاقے کیپ ہارن کے سمندر میں گولڈن گلوب بادبانی ریس کے دوران کشتی الٹنے کے باعث لاپتہ ہو جانے والی برطانوی خاتون کشی راں سوسی گوڈال کو 40 ہزار ٹن وزنی کارگو جہاز نے بچالیا۔ سمندری جہاز کی 119 میٹر لمبی کرین کے ذریعے کشتی راں کو بچایا گیا۔برطانیہ کی 29 سالہ سوسی گوڈال اس ورلڈ ریس کے دوران کشتی کا توازن برقرار نہ رکھ سکی جس کے سبب باادبان گر گیا اور وہ سمندر میں لاپتہ ہو گئی۔بالآخرچلی کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کی جانب سے ٹویٹ میںگوڈال کی تصویر کے ساتھ پیغام دیا گیاکہ ایم آر سی سی چلی سے برطانی کشتی ران سوسی گوڈال کو بچالیاہے۔ ریس میں شامل کم عمر ترین گوڈال نے بخریت واپسی کے بعد بتایا کہ ریسکیو مشن سے قبل سمندر کی لہریں معمول سے 3 ، 4 میٹر بلند تھیں۔گولڈن گلوب ریس کے بانی اور منتظم ڈون مکلنٹیئر نے مشن سے قبل اعتراف کیا تھا کہ یہ سمندری لہروں کے سبب صورتحال خطرناک ہوسکتی ہے۔گوڈال ریس میں چوتھی پوزیشن پر تھی کہ اس کی کشتی آٹومیٹک اسٹیئرنگ سسٹم کی خرابی کے باعث الٹ گئی ۔جس کے فورا بعد ان کی جانب سے دی گئی خطرے کی گھنٹی فا ماوتھ کوسٹ گارڈ کو موصول ہوئی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوزاسپورٹس"جوائن کریں