Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی نے فیس بک پر جرمانہ عائدکردیا

نیویارک...فیس بک کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اب اٹلی نے صارفین کا ڈیٹا کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے پر سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ پر ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالرجرمانہ عائد کیا ہے۔ اٹلی کے مسابقتی کمیشن نے فیس بک پر جرمانہ عائد کیا اور اس کی وجہ بغیر بتائے صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنا اور جارحانہ انداز میں صارفین کے اندر ان کے ڈیٹا کو شیئر کرنے کے حوالے سے جاننے کی حوصلہ شکنی قرار دی گئی ۔بنیادی طور پر فیس بک پر اطالوی انتظامیہ نے 2 جرمانے عائد کیے ہیں جن میں سے ایک صارفین کو سائن اپ کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ نہ کرنا ہے کہ ان کا ڈیٹا کمرشل بنیادوں پر استعمال ہوسکتا ہے۔دوسرا جرمانہ صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فراہم کرنے پر عائد کیا گیا۔اطالوی مسابقتی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک کو اس بارے میں ایک واضح بیان ڈیسک ٹاپ سائٹ اور ایپس پر جاری کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ ڈیٹا اسکینڈلز نے پورا سال فیس بک کو اپنی گرفت میں رکھا ہے۔فیس بک کے مطابق حا پرائیویسی مسائل پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: