جدہ ۔۔۔ اپیل کورٹ نے ٹیکسی ڈرائیور کو نقلی پستول دکھا کر لوٹنے والے 2 نوجوانوں کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کر دی جس میں ملزمان کو 3 برس قید اور 100 کوڑوںکی سزا کا حکم دیا گیا تھا ۔الوطن اخبارکے مطابق مجرموں کی عمر 20 برس بتائی جاتی ہے کو مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا کی اپیل مسترد ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ عدالت نے شواہد دیکھنے او ر متاثرین کے بیانات سننے کے بعد سزا کا حکم صادر کیا ۔ مقدمے کے بارے میں ماہر قانون نے بتایا کہ جدہ پولیس کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیںجن میں کہا گیا تھا کہ 2 نوجوان لیموزین ڈرائیور کو پستول دکھا کر لوٹ لیتے ہیں ۔ ملزمان اپنی ہر کارروائی کی وڈیو بھی بناتے تھے جوبالآخر انکے خلاف ثبوت بن گیا اور عدالت نے انہیں سزا سنا دی ۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اپیل کو رٹ میں فوجداری عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی تھی کہ سزا کو کم کرکے 6ماہ کردیا جائے جسے اپیل کورٹ نے مسترد کر دیا ۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے 25 ہزار ریال بھی برآمد کر لئے گئے جو انہوں نے مختلف وارداتوں میں جمع کئے تھے ۔