کراچی کی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
کراچی.... نیوکراچی کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔ فائر بریگیڈ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔پاک بحریہ کے 2 فائرٹینڈر اور دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔ تولیہ فیکٹری کی پہلی چار منزلوں میں آگ لگی۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے والی 10 گاڑیوںنے کارروائی میں حصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شہری حکومت کی درخواست پر فائر ٹینڈرز پی این ڈاکیارڈ سے بھی بھیجے گئے۔فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ۔ تیسری منزل کے اندر تک رسائی کے لئے دیواریں توڑد ی گئیں۔ فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔