وفاقی کابینہ کا اجلاس‘ وزرا کی اکھاڑ پچھاڑ متوقع
اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اجلاس میں تمام وفاقی زورا کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہیں، اس دوران وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کی جائے گی۔
وزیر اعظم اجلاس کے دوران تمام وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق فرداً فرداً جائزہ لیں گے جس کے لیے متعلقہ وزرا کو 10 منٹس دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں بریفنگ کے بعد سوال جواب کیے جائیں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس اجلاس میں لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مختلف ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے عدم اطمینان کی صورت میں چند وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔