Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نیب نے گرفتار کرلیا

لاہور:  ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کردی جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سعد رفیق اور اُن کے بھائی سلمان رفیق کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے دونوں کو تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے کئی بار طلب بھی کیا تاہم دونوں بھائیوں نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے پیراگون سٹی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر خواجہ برادران کو گرفتارکیا گیا۔ قبل ازیں درخواست ضمانت میں توسیع کے لیے خواجہ برادران آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اس موقع پر خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ عوام کی آوازدبائی نہیں جاسکتی۔ ہمارے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے ،نیب نے کوئی دستاویزپیش نہیں کی۔

شیئر: