مکہ مکرمہ ۔۔۔ ہائی وے پولیس نے نشہ آور قات اسمگل کرنے کے الزام میں 2 ہندوستانیوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 61 کلو گرام قات برآمد کر لی ۔ سبق نیوز کے مطابق ہائی و ے پر الساحل روڈ پر مرکز الحفار پر قائم کی گئی عارضی چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا جس میں 2 ہندوستانی سوار تھے ۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہ ہو ئی ۔ اہلکاروں نے ہندوستانی ڈرائیور او راسکے ساتھی کی گھبراہٹ دیکھ کر ان سے مزید تفتیش کی مگر کچھ معلوم نہ ہو سکا جس پر گاڑی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو اس میں خفیہ خانے کا انکشاف ہوا ۔ ہائی وے پولیس نے خفیہ خانے کو توڑاجہاں بڑی مقدار میں نشہ ااور بوٹی " قات " کی گانٹھیں بڑی مقدار میں چھپائی گئی تھیں ۔ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا جہاں انکے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں بھیجا جائے گا ۔