ایمرجنگ ایشیا کپ:سری لنکا بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
کولمبو: ایمر جنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میزبان ٹیم کی کامیابی کے بعد اب فائنل میں اس کا مقابلہ ہند سے ہوگا ۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں237رنز بنائے ۔ اوپنر میزان الرحمان 72اور مڈل آرڈر بیٹسمین یاسر علی نے66رنز اسکور کئے۔ مصدق حسین نے39رنز کا اضافہ کیا ۔ سری لنکن بولر چمیکا کرونا رتنے 4وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جس کے لئے انہوں نے 31رنز دیئے۔ جوابی بیٹنگ کے دوران سری لنکا نے 6وکٹوں کے نقصان پر49ویں اوور میں 241رنز مکمل کرتے ہوئے میچ جیت کر فائنل بھی کوالیفائی کر لیا ۔چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کمنڈو مینڈس نے91رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ۔اوپنر سنڈن ویراکوڈے 47اورشیہان جے سوریا 39 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے تاہم شیہان کو فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر آوٹ قرار دے دیا گیا ۔فائنل کل کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں