لاہور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
لاہور... سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ یہ نشست خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔