Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40ہزار سعودیوں کوصحت شعبوں میں روزگار دلانے کا سمجھوتہ

ریاض۔۔۔ وزارت صحت ، وزارت محنت و سماجی بہبود ، فروغ افرادی قوت فنڈ(ہدف) اور سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے 40ہزار سعودی خواتین و حضرات کو 10سے زیادہ صحت شعبوں میں ملازمت دلانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ مذکورہ اداروں نے جمعرات کو ریاض میں مفاہمتی یادداشت برائے روزگار پر دستخط کر دیئے۔ 2019ءسے روزگار دلانے کا آغاز ہو گا او ر2020ءتک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یادداشت پر دستخط خصوصی تقریب میں کئے گئے۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ ، وزیرمحنت احمد الراحجی او ردیگر اعلیٰ عہدیدار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت کا باعث یہ بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے جب تک ٹیم ورک کے طور پر کام نہیں کریں گے۔ تب تک سعودائزیشن کا نصب العین کامیاب نہیں ہوگا۔ ہر محکمے او رہر ادارے کو اپنی اپنی جگہ اپنا اپنا کردار موثر شکل میں ادا کرنا ہو گا۔
 

شیئر: