Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ معاہدے میں ترمیم کا ارادہ نہیں ،جرمن چانسلر

برلن۔۔۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ یورپی یونین کا 27 رکنی مشترکہ موقف ہے ۔جرمنی اس معاہدے میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یونین کے رکن ممالک اور برطانیہ کے درمیان طے شدہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے میں بحث کے بعدترمیم نہیں کی جائیگی البتہ دونوں اطراف یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد کے عبوری دور میں برطانیہ کے شمالی آئر لینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان سرحدی مسئلے جیسے دیگر مسائل حل کریں گی۔جرمن چانسلرخواہش رکھتی ہیں کہ برطانیہ معاہدے کے مطابق یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے تاہم دوسری جانب وہ اس بات کیلئے بھی تیار ہیں کہ برطانیہ بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے۔

شیئر: