ریاض۔۔۔محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی کارخانوں میں 31ہزار غیر ملکی اور10ہزار سعودی خواتین ملازمتیں کر رہی ہیں ۔ سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل میں صنعتی کمیٹی کے سربراہ اسامہ الزامل نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ہمارے یہاں خواتین کو فیکٹریوںمیں کام کرنے کیلئے مطلوب تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت نہیں دی گئی اسی وجہ سے فیکٹریوں میں کام کرنیوالی سعودی خواتین کی تعداد غیر ملکی خواتین کے مقابلے میں کم ہے ۔