طلباءنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے مختلف قسم کے ماڈل، چارٹ اور ڈیزائن بنائے۔جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے
منامہ (ابو زید لقمان) ابن الھیثم اسلامک اسکول میں طلباءنمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پہلی سے بارہویں جماعت تک کے طلباءنے حصہ لیا۔ طلباءنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے مختلف قسم کے ماڈل، چارٹ اور ڈیزائن بنائے۔جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔ اس موقع پر اسکول کے چیئرمین شکیل احمد اعظمی نے خوشی کا اظہار کیا اور پرنسپل ڈاکٹر محمد طیب نے تمام مہمانوں ، والدین اور معلمات کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بحرین میں سی بی ایس سی کے 7اسکول ہیں جس میں ا بن الھیثم واحد اسکول ہے جہاں پر اردو کی تعلیم پہلی سے لیکر دسویں جماعت تک دی جاتی ہے۔