Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج مملکت کے 11علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان

ریاض۔۔۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج ہفتے کو سعودی عرب کے 11علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ ، بحر احمر کے جنوبی ساحل، مدینہ منورہ، قصیم، حائل، نجران ،ریاض کے جنوبی اور مغربی علاقے بارش اور ہواﺅں کی زد میں ہونگے۔ دوسری جانب ماہر موسمیات حسن کرانی نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے وسط میں سعودی عرب کا موسم غیر مستحکم ہوجائیگا۔ قطب جنوبی سے سرد لہر مملکت کا رخ کررہی ہے۔ پیر تک پہنچ جائیگی۔ منگل تک مشرقی وسطیٰ شمال مغربی اور شمالی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

شیئر: