Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجستھان :اشوک گہلوت وزیراعلیٰ اور سچن پائلٹ نائب وزیراعلیٰ مقرر

نئی دہلی۔۔۔ کانگریس کے بزرگ رہنما اشوک گہلوت کو راجستھان کا وزیر اعلیٰ اور سچن پائلٹ کو  نائب وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ راجستھان میں وزارت اعلیٰ کے دونوں دعویداروں کو مطمئن کرنے والے اس فارمولے پر عمل کرتے ہی ریاست میں 5 سال بعد پھر بر سر اقتدار آنے والی کانگریس نے وزارت اعلیٰ کا مسئلہ  افہام و تفہیم سے طے کر لیا ۔ 2019کے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کی طرح راجستھان کو بھی کسی بزرگ اور تجربہ کار لیڈر کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا اور گہلوت کو وزیر اعلیٰ مقرر کر کے سچن پائلٹ کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور سے کام کرنے پر آمادہ کر لیا ۔
 

شیئر: