بی جے پی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج
لکھنؤ۔۔۔ بی جے پی کی پد یاترا کے دوران بتھری چین پور کے ممبر اسمبلی بھرتول اور ان کے حامیوں پر طمنچے تاننے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دوسرا فریق مخالفت میں آگیا۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے لیڈر ویرپال سنگھ یادو نے بھی یہ کہتے ہوئے سخت اعتراض کیا کہ ممبر اسمبلی جھوٹے مقدمے درج کرارہے ہیں۔ اے ڈی جی اس پر جانکاری لیتے ہوئے ایس ایس پی سے جانچ کرکے رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے۔ ویرپال نے کہا کہ پولیس ممبر اسمبلی کے دبائو میں اس طرح سے جھوٹے مقدمے درج کرکے اچھا نہیں کررہی ہے ۔