واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر داخلہ رائن زنکی رواں برس کے اختتام پر اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔رائن زنکی سیاسی سرگرمیوں، سفر اور ممکنہ طور پر مفادات کے تصادم جیسے الزامات کے تناظر میں ایک وفاقی تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی جگہ نئے وزیر داخلہ کے نام کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ نئے وزیرداخلہ کی تقرری امریکی سینیٹ کی منظوری کے بعد ہی ہو گی۔