ایک ماہ میں ملازمتیں نہیں دے سکتے،عبدالرزاق داود
لاہور... وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ حکومت مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ مشیر تجارت نے ایکسپو سینٹر لاہور میں فرنیچر نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرنیچر سیکڑ کی برآمدات میں اضافہ کیلئے مینوفیکچررز کو خصوصی مراعاتی پیکج دیئے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت آئندہ مہینوں میں بہتر ہوگی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ روپے کی قدر کم ہو تو قرضے بڑھ جاتے ہیں۔ جو حالات ہیں اس میں روپے کی قدر کم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جا سکتیں، پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے۔