Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں امن کے لیے ہرممکن مدد کریں گے‘ وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کے بہادر عوام 3 دہائیوں سے آزمائش اور جنگ کا شکار ہیں، اب انہیں امن ملنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ابوظبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپیل کی کہ افغانستان مین قیام امن کے لیے دعا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو ہو سکا وہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکا کے مابین افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں بھی بات چیت کے 2 دور ہو چکے ہیں۔

                                    

شیئر: