جو جتنا بڑا چور ہے، اُتنا ہی معزز ہوچکا ہے‘ شیخ رشید
راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جبکہ زرداری کو اپنے بیٹے بلاول سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔ ذرائع کے مطابق راول پنڈی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو جتنا بڑا چور ہے وہ اتنا ہی معزز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی بجلی، گیس اور روزگار کی کمی سے مررہا ہے۔ جیلوں میں 80 فیصد لوگ بے گناہ ہیں اور اصل گناہ گار جیلوں سے باہر گھوم رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے غداری کے مرتکب ہوئے۔ نیب کیسز کے ملزمان این آر او چاہتے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے آیندہ نسلوں کو بھی تباہ کیا ہے ۔ جن کے لیے پروٹوکول لگتا تھا آج پاکستان کی جیلوں میں صفائیاں ہورہی ہیں۔ یہ اللہ کی پکڑ میں آئے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا مودی آسیب زدہ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والا متعصب لیڈر ہے۔