Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں مظالم کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد

اسلام آباد...سینیٹ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ منگل کو پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیاکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا کہ ہند کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ہند با مقصد مذاکرات کرے۔ اس میں کشمیری شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتایا ہی نہیں کہ کشمیر میں کیا ظلم ہورہا ہے۔ کسی فورم پر کشمیر میں خواتین پرمظالم کو نہیں اٹھایا، یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیریوں کا خون بہتا رہے اور ہماری حکومت کچھ نہ کرے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے کی بات کرنا کافی نہیں۔ حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں معاملہ لے کر جائیں گے۔قوام متحدہ سے کہیں گے کہ کشمیر پرتحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔

شیئر: