حیدرآباد۔۔۔۔ آسڑیلیاکے مونو بیچ پر تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے رہنے والے سسر اور داماد غرق ہوگئے جبکہ حیدرآباد کا رہنے والا ایک شخص بھی اس بیچ پرڈوب گیا۔ان کی شناخت نلگنڈہ ضلع کے منیم چلکا کے رہنے والے 45سالہ غوث الدین اور انکے داماد28سالہ جنید کے طورپر کی گئی ہے جبکہ حیدرآباد کے بی ایچ ای ایل کا رہنے والا 35سالہ راحت بھی غرق ہوگیا۔ان میںغوث الدین اور راحت کی لاشوںکو نکال لیا گیا ہے جبکہ جنید کی لاش کی تلاش جاری ہے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں پیر کی شام غرق ہوئے۔غوث الدین آسڑیلیامیں سافٹ ویرانجینئر کے طورپر کام کرر ہے تھے جبکہ جنید فارمیسی کورس میںپوسٹ گریجویٹ کے طالب علم تھے۔اس واقعہ پر تلنگانہ کے سابق وزیرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے مرنے والوں کے خاندانوںکو فون کرتے ہوئے اس واقعہ پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور تعزیت کااظہار بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ حکومت اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی مقام منتقل کرنے کے اقدامات کرے۔