Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح بیلجیئم ٹیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

  برسلز:ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپسی پربیلجیئم کی ٹیم کا زبردست استقبال کیا گیا۔ شہر کے مرکزی اسکوائر میں ہزاروں افراد ٹیم کے خیر مقدم کیلئے جمع تھے جہاں سب سے پہلے برسلز کے مئیر فلپ کلاز اور دیگر حکام نے اس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بیلجیئم کی فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کو سلامی پیش کی ۔قبل ازیں جب ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچی تو اسے شاہی محل لیجا یا گیا جہاں کنگ فلپ اور کوئین میھتلڈ ا نے اسے خوش آمدید کہا۔ یاد رہے کہ ہاکی کی تاریخ میں بیلجیئم کی یہ پہلی سب سے بڑی جیت ہے جو اس نے ہند کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہا لینڈ کے خلاف 2 کے مقابلے میں 3 گول سے حاصل کی ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: