Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اپنے بیٹے اذہان کو نظر بد سے بچانے کاعزم

حیدرآباد دکن:ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو نظر بد سے بچانے کے لئے اس کی تصویر شیئر نہیں کر رہیں۔ پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں اکتوبر کے آخر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم انہوں نے اب تک بچے کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر نہیں کی۔ ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے بیٹے اذہان کی کوئی تصویر میڈیا کو فراہم کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں،ہمارے بچے کوتوجہ کی ضرورت ہے،وہ ابھی بہت چھوٹا ہے اس لئے میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان لوگوں پر تنقید کر رہی ہوں جو اپنے بچوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں لیکن ہم نے جو سوچا وہ ہمارا ذاتی فیصلہ ہے ۔ ٹینس کورٹ میں واپسی کے سوال پر ثانیہ نے کہا کہ میں دوبارہ کھیلنا چاہتی ہوں ، ٹینس سے مجھے پیار ہے مگر اب بچے کی وجہ سے مجھے اپنی ترجیحات بدلنی پڑیں لیکن میں کھیل میں واپس آوں گی۔ثانیہ مرزا نے اگلے سال کے آخر میں ٹینس میں واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کوئی خاص تاریخ نہیں بتا سکتی مگر 2019 کے آخر میں پروفیشنل ٹینس دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: