ریاض۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایک پاکستانی شہری علی بن یوسف کو بریدہ شہر میں اپنے نام سے ٹیلرنگ کا کاروبار کرانے پر سعودی شہری ناصر العمار کی مقامی اخبارات میںتشہیر کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق بریدہ میں فوجداری کی عدالت نے ناصر العمار او رعلی یوسف کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کے بعد مذکورہ الزام ثابت ہو جانے پر دونوں کو خود ان کے خرچ پر مقامی اخبارات میں تشہیر ، جرمانے،ٹیلرنگ شاپ بند کرنے ، سجل تجاری بند کرنے ، پاکستانی کو مملکت سے بے دخل او رآئندہ ملازمت کے ویزے پر مملکت آنے سے روکنے کی سزا سنا دی تھی۔