ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2019ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک مارکیٹ میں موجود تیل ذخائر کم ہوجائیں گے۔ تیل مارکیٹ جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی حالات سے متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2019 ءمیں تیل کی طلب و رسد میں توازن پیدا ہوجائیگا۔ الفالح نے بتایا کہ سعودی عرب نے سافٹ بینک گروپ کے ماتحت وژن فنڈ کے ساتھ اپنے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے تحت مملکت میں 200میگا واٹ شمسی توانائی فراہم ہوگی۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور نجی ادارے مملکت میں تجدد پذیر توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ لگائیں گے۔