Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے 20سال بعد دورہ پاکستان کے امکانات روشن

برزبن:آسٹریلوی کرکٹ بورڈ "کرکٹ آسٹریلیا "نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں سیریز کے دوران 2 ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے واضح کیا کہ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صورتحال پر غور کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے دوران جو 5 ون ڈے میچ ہونگے ان میں سے2میچ امارات کے بجائے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے اس انٹرنیشنل ٹورکے لئے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے جو اقدامات حکومت پاکستان اور سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں لیکن کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہے اور دورہ پاکستان کیلئے  مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا آخری دورہ 1998 ءمیں  مارک ٹیلرکی قیادت میں کیا تھا اور اگر کرکٹ آسٹریلیا پاکستان میں میچ کھیلنے پر رضامند ہو گیا تو آسٹریلوی ٹیم 20 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: