Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلہ عوام کےلئے کل سے کھلے گا

ریاض۔۔۔ سعودی عرب کے قومی میلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میلے میں عام افراد کا داخلہ بروز پیر 24دسمبر سے کھولا جارہا ہے ۔ میلے کے اوقات صبح 11 سے رات 11 تک ہونگے ۔ جمعہ کے دن میلے کا آغاز نماز جمعہ کے بعد دوپہر 2 بجے سے ہو گا جو رات 12 بجے تک جاری رہے گا ۔ میلہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈز میلے کی حفاظت اور تمام امور کی ذمہ دا ر ہے تاکہ جنادریہ میلے میں آنے والوں کو ہر ممکن حد تک سہولت پہنچائی جاسکے ۔ اس ضمن میں شہر کے مختلف علاقوں سے شٹل بس سروس بھی شروع کی جائیگی جبکہ میلے کے اطراف میں وسیع پیمانے پر پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔ 

شیئر: