طرابلس ۔۔۔ لیبیا کے حکام نے الزام لگایا ہے کہ بلغاریہ کی بحریہ نے طاقت کے بل پر لیبیا کی بندرگاہوں کے ماتحت معطل جہاز سمندر سے ساحل پر کھینچ کر لانے والے آلات پر قبضہ کرلیا۔ بلغاریہ کی بحریہ کے اہلکاروں نے عملے کو اغوا کرلیا۔ لیبیا کے حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ بلغاریہ کے پرچم بردار کسی بھی جہاز یا ٹینکر کو علاقائی سمندر میں پایا جائے تو اپنے قبضے میں لے لیا جائے۔