ریاض ۔۔۔ الراجحی انویسٹمنٹ گروپ کے ڈپٹی چیئرمین بدر الراجحی نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سعودی عرب پرکشش ملک ہے۔ مملکت کیخلاف تشہیری مہم سے غیر ملکی سرمایہ کار متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے آئی ایچ جی کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلوں کی انتظامیہ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے عہدیدار یہاں میرے ساتھ انویسٹمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ مملکت کیخلاف تشہیری مہم سے متاثر نہیں ہوئے اسی لئے یہ لوگ آج یہاں ہیں۔