Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: گھبراہٹ نے سعودی کو پکڑوا دیا

مکہ مکرمہ ۔۔۔جدہ مکہ شاہراہ پر الشمیسی چیک پوسٹ کے افسران نے ایک سعودی شہری کے قبضے سے سونے کے زیورات بھاری مقدار میں برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ کے افسران نے شبے کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا ۔ سعودی شہری چلا رہا تھا۔ روکنے پر سعودی شہری کے چہرے پر گھبراہٹ پھیل گئی۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے سونے کے زیورات بھاری مقدار میں برآمد ہوئے۔ زیورات کی رسید یا دستاویزات طلب کرنے پر مقامی شہری نے غیر تسلی بخش جواب دیئے ۔ اسے گرفتار کرلیا گیا اور سونا ضبط کرکے مکہ مکرمہ الکعکیہ پولیس اسٹیشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔

                                                       

شیئر: