Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں غیر ملکی طلباءکا علاج مفت

مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل محمد الحارثی نے مکہ مکرمہ میں طلباءو طالبات کے تمام اسکولوں کے مدیران سے کہا ہے کہ وہ ابتدائی طبی نگہداشت کے مراکز سے رجوع کرکے طلباءکا مفت علاج کرائیں۔ ابتدائی طبی نگہداشت کے مراکز سے اسکولوں کو مربوط کرلیا جائے۔ پہلے بھی سعودی طلباءو طالبات کا علاج مفت ہوا کرتا تھا۔ نئی بات یہ ہے کہ مکہ مکرمہ کے اسکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباءو طالبات کو بھی یہی سہولت میسر ہوگی۔

                            

شیئر: