Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی بینک معاشی مسائل کی جڑ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن....امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت کو درپیش مسائل کی جڑ امریکی سینٹرل بینک کو قرار دے دیا۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہماری معیشت کا واحد مسئلہ فیڈرل ریزرو ہے ۔انہیں مارکیٹ کا احساس نہیں ۔ وہ ضروری تجارتی جنگ یا مضبوط ڈالر یا سرحدوں پر ڈیموکریٹس شٹ ڈاون کو نہیں سمجھتے۔وال اسٹریٹ پر اسٹاکس پہلے سے ہی گرے ہوئے تھے ٹرمپ کی ٹوئٹ کے بعد صورتحال مزید ابتر ہو گئی اور وہ مزید تیزی سے گرنا شروع ہو گئے۔چین کے ساتھ جاری تجارتی جنگ، گرتی ہوئی عالمی معیشت اور وائٹ ہاوس میں جاری افراتفری کے سبب امریکی معیشت کو ایک دہائی میں بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ٹرمپ کی تازہ ٹوئٹ سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی ۔ اگر امریکی صدر نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو ہٹانے کی کوشش کی تو معیشت مزید غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔امریکی معاشی ماہر پیٹر کونٹی برون نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کرسمس سے قبل ٹرمپ مکمل معاشی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں ۔ ایسا آج تک نہیں دیکھا، یہ سینٹرل بینک، امریکی صدر اور ہمارے ملک کی معیشت کے لئے تباہ کن ہے۔

شیئر: