میکسیکن ریاست کی خاتون گورنر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
میکسیکو سٹی...ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا اور ان کے شوہر رافیل مورینو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔میکسیکوکے نومنتخب صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گورنر مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں۔ 10دن قبل گورنر کے عہدے کا حلف ا±ٹھایا تھا۔ان کے شوہر بھی گورنر اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔