Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن کارنر ‎

پکاتے وقت سبزیوں کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے ۔ سبزیوں کی رنگت کو برقرار رکھنے کے لیے تیل میں تھوڑی سی ہلدی ملا دیں پھر سبزیوں کو ملا کر تیل میں پکائیں ۔ اس سے سبزیوں کی قدرتی رنگت برقرار رہتی ہے ۔
بھرتا بنانے کے لیے آلو کو ابالنے کے بجائے سیک لیں اور پھر اس کا چھلکا اتار کر اسے میش کر لیں ۔ اس میں تھوڑا دودھ اور مکھن ملانے سے اس کا ذائقہ مزے دار رہے گا ۔ اس میں اپنی پسند کے مطابق مصالحے شامل کرکے بھرتا بنالیں ۔ 
شہد یا جما ہوا کوئی شربت بوتل سے نکالنے سے قبل اس میں ڈالے جانے والے اسٹیل کے چمچ کو گرم پانی میں ڈال کر خشک کر لیں اور اس چمچ سے شہد یا جما ہوا شربت نکال لیں ۔ اس سے چمچ کو شہد یا شربت نہیں لگے گا ۔ 
پیاز فرائی کرتے وقت اس میں چٹکی بھر شکر ڈالیں ۔ اس سے پیاز جلد سنہری ہوجائے گی ۔ 
سالن اگر پتلا ہو جائے تو اسے گاڑھا بنانے کے لیے چھ عدد کاجو یا بادام کوٹ کر اس کا پیسٹ بنالیں اور سالن میں ملا لیں ۔ سالن گاڑھا ہوجائے گا ۔ 
پکوڑے نرم بنانے کے لیے اس کے تیارکردہ آٹے کے آمیزے میں دو چمچ تیل ملا دیں ۔
 

شیئر: