Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کابینہ : 2نئے ترقیاتی اداروں کی منظوری

لکھنؤ۔۔۔  وزیراعلیٰ یوگی نے کابینہ کی میٹنگ کی ۔میٹنگ میں2نئے ترقیاتی اتھارٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ ان میں ایک بندیل کھنڈ ترقیاتی اتھارٹی ہے تو دوسرا پوروانچل (مشرقی یوپی) ترقیاتی اتھارٹی ہے۔ ان دونوں اتھارٹیوں کے صدر وزیراعلیٰ خود ہوں گے جبکہ دونوں اتھارٹیوں میں 2,2نائب صدور ہوں گے اور11,11 غیر سیاسی افراد ہوں گے۔ ان دونوں اتھارٹیوں کے قیام کا مقصد بندیل کھنڈ اورمشرقی یوپی میں ترقیات کی رفتار کو تیز کرنا ہے اوروہاں کے عوام کو جملہ سہولیات مہیا کراکے ان کو خوشحال بناناہے۔ 
 

شیئر: