جازان ۔۔۔ نجران ریجن میں الحصینیہ روڈ سیکیورٹی فورس کے دستے نے 25کلو گرام حشیش اور 27ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی دستے نے اسمگلر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے برآمد حشیش و نشہ آور گولیاں تلف کرادیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔